ٹرمپ نےمیڈیا کے ذریعے دیا (کم جونگ ان) کو ملاقات کا پیغام
- 27, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر (ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی) ـ امریکی صدر نے صحافیوں کو کہا کہ میرا شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے بہترین تعلق رہا اور میں ان سے ملاقات کرنے کیلیے تیار ہوں ، بے شک آپ لوگ پیغام دینا چاہیں تو دے دیں ـ دونوں رہنما 2019 میں آخری مرتبہ فوجی زون میں ملے تھے ـ اس طرح شمالی کوریا کی زمین پر پہلا قدم رکھنے کا اعزاز ٹرمپ کو حاصل ہوا تھا ـ ملائشیا اور جاپان کے دورے کے بعد صدر ٹرمپ جنوبی کوریا کے شہر بوسان جائیں گے ـ
اسی دورے میں امریکی صدر ، چینی ہم منصب سے ملاقات کرکے امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش بھی کریں گے ـ اپنے تازہ ترین بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ میرے خیال میں شمالی کوریا کسی حد تک ایٹمی طاقت بن چکا ہے ـ بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اس کے پاس کافی ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ـ ایک ماہ قبل ہی کم جونگ ان نے بھی امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ کم جونگ ان کے مطابق ان کے ذہن میں ٹرمپ کے ساتھ ہوئی پرانی ملاقات کی خوشگوار یادیں ابھی تازہ ہیں ـ

تبصرے