پاک ، افغان مسئلے کا حل مشکل نہیں لیکن تاحال میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ، امریکی صدر

     نیوز ٹوڈے : ملائشیا میں ہونے والے "آسیان سمٹ" سے خطاب کرتے ہوۓ (امریکی صدر ٹرمپ) نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع ہیں ـ  ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں یہ مسئلہ حل کر سکتا ہوں ـ انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور یقیناً میں اس مسئلے کو اچھے طریقے سے حل کر لوں گا ـ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ میں پچھلے 8 ماہ  میں 8 جنگیں رکوا چکا ہوں اور اب یہ آخری تنازع ختم کروانا باقی ہے ـ

   وزیر اعظم (شہباز شریف اور فوجی سربراہ) کی تعریف کرتے ہوۓ امریکی صدر نے کہا کہ دونوں انتہائی اچھے انسان ہیں اور مجھے ان پر مکمل بھروسہ ہے ـ امریکی صدر نے کہا کہ پاک ، افغان مسئلے کے پائیدار حل نکالنے میں کوئی دقت نہیں لیکن تاحال اس معاملے میں کوئی فوری قدم اٹھانے کی میں ضرورت محسوس نہیں کر رہا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+