اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے کیلیے مصری ٹٰیموں کو غزہ میں داخلے کی اجازت مل گئی
- 28, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی حکومت کے مطابق مصری ٹیموں کو ییلو لائن کراس کرکے غزہ میں داخل ہو کر اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ـ ترجمان اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ کی سیکیورٹی پر مکمل کنٹرول اسرائیل کا ہی ہوگا ـ یہ اجازت نامہ صرف تکنیکی اور امدادی مقاصد کیلیے دیا گیا ہے ـ دوسری طرف کابینہ کے اجلاس میں خطاب کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کا فیصلہ اسرائیل خود کرے گا ـ
بن یامین نے کہا کہ ہم خود اپنی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں اور یہ فیصلہ بھی ہم خود ہی کریں گے کہ کس ملک کی فوج غزہ میں داخل ہو سکتی ہے اور کس کی نہیں ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی سیکیورٹی پر مذاکرات جاری ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے