سائبر کرائم کے خلاف عالمی معاہدے پر 60 سے زائد ملکوں کے دستخط
- 28, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : نیوز ایجنسی "اے پی ایف" کی رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ ڈیجیٹل جرائم جیسا کہ آن لائن فراڈ ، بچوں سے متعقلہ فحش مواد اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم کو ختم کرنے کیلیے انٹرنیشنل تعاون کو مضبوط بنانے کیلیے کیا گیا ـ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری (انتونیو گوتریس) کے مطابق یہ معاہدہ تو ابھی صرف آغاز ہے ـ آن لائن فراڈ لا تعداد افراد کو متاثر کر رہا ہے اور عالمی معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچ رہا ہے ـ اس کی روک تھام کیلیے متحدہ عالمی رد عمل کی اشد ضرورت ہے ـ 2017 میں پہلی دفعہ روسی سفارتکاروں نے یہ معاہدہ پیش کیا جسے 8 سال کی مذاکراتی کوششوں کے بعد بالآخر 60 ممالک کے اتعاق راۓ سے منظور کر لیا گیا ـ
ٹیک گلوبل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ (سجا ناز راشد) کے مطابق اس معاہدے سے کمپنیوں کو ڈیٹا حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو جائے گی جو کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کی ایجنسیوں کیلیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ـ سجاد ناز راشد نے کہا کہ اس معاہدے سے ایک ایسی خطرناک روایت کو قانونی شکل دے دی گئی جو پہلے ہی آمرانہ ملکوں میں انسانی حقوق کو پامال کرنے کیلیے استعمال ہو رہی ہے ـ ویت نام حکومت نے 600 ملکوں کی جانب سے دستخطوں کیلیے رجسٹریشن کرانے کی تصدیق کی ہے لیکن ان ممالک کے نام منظر عام پر نہیں لاۓ گۓ ـ

تبصرے