ترکیہ کو ہلایا 6.1 شدت کے زلزلے نے
- 28, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : ترکیہ کو 6.1 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا ـ رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز (ترکیہ کے بالیکسیر صوبے کا گاؤں سندرگی) تھا اور اس کی گہرائی 6 کلو میٹر تھی ـ "بورصہ ، مانیسا ، ازمیر اور اسستنبول" سمیت متعدد شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گۓ ـ جبکہ زلزلے کے مرکزی قصبے سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ـ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ سڑکوں پر نکل آۓ ـ اس سے پہلے اگست کے مہینے میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے میں 1 شخص جاں بحق اور لاتعداد زخمی ہو گۓ تھے ـ جبکہ 2023 میں آنے والے خوفناک زلزلے میں 55 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو گۓ تھے ـ
وسیم حسن

تبصرے