بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد فضائی رابطے بحال

     نیوز ٹوڈے : بھارت اور چین نے 5 سال بعد ایک دوسرے کیلیے فضائی راستے بحال کر دیے ـ اس پیش رفت کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بتدریج بہتری کی علامت سمجھا جا رہا ہے ـ 2020 کے شروع میں کووڈ وبا کے دوران دونوں ممالک نے پروازیں معطل کی تھیں ـ جس کے  بعد ہمالیہ سرحدی تازعہ میں ہوئے فوجی تصادم میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھاـ البتہ جاری سال میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نرمی دیکھنے میں آئی ـ پچھلے سال ہی بھارت اور چین  کے درمیان  متنازع سرحد پر گشت کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا جس کو تعلقات کی بحالی کیلیے اہم قرار دیا جا رہا ہے ـ 

    جاری سال اگست کے مہینے میں بھارتی وزیر اعظم سات سال بعد چین گۓ ـ اور جاری  مہینے میں ہی  چینی وزیر اعظم بھی بھارتی دورے پر آۓ ـ بھارت کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں سے عوامی رابطے  بڑھیں گے ، سیاحت کو فروغ ملے گا اور کاروباری تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا  جس سے دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آجائیں گے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+