نیتن یاہو کے حکم پر صیہونی فوج کی غزہ پر بمباری

    نیوز ٹوڈے : سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان (محمد باسل) کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیے ہیں ـ جبکہ اسرائیل کی جانب سے اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ـ محمد باسل کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر 3 دفعہ بمباری کی ـ سول ڈیفنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 5 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گۓ ـ اس سے قبل بن یامین نیتن یاہو نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ الٹا حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی  کا الزام لگاتے ہوۓ اپنی فوج کو غزہ پر فضائی حملوں کا حکم دیا تھا ـ

   بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بن یامین کے دفتر سے جاری کردہ اس بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے اور صیہونی فوجیوں پر حملوں  کے بے بنیاد  الزام عائد کیے ـ جبکہ الٹا اسرائیلی فوج امن معاہدے کے بعد سے متعدد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے  ـ جس کی تصدیق اسرائیلی میڈیا نے بھی کی ہے ـ غزہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تو خود اسرائیل کر رہا ہے لیکن اس کا الزام حماس پر ڈال رہا ہے ـ امن معاہدے کے نفاذ کے بعد سے 125 مرتبہ صیہونی فوج معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+