نیتن یاہو کے غزہ پر حملوں کے حکم کے جواب میں القسام بریگیڈ نے یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے عمل کو معطل کر دیا

     نیوز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق حماس کی عسکری ونگ (القسام  بریگیڈ) کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے یرغالیوں کی لاشوں کی واپسی کا سلسلہ بند کردیں گے ـ القسام بریگیڈ کے مطابق اسرائیلی جارحیت لاشوں کی تلاش م کھدائی اور لاشوں کو نکالنے کے عمل میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے ـ جس سے یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے ـ

  حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک مرتبہ پھر غزہ پر اپنی جارحیت کیلیے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے ـ حماس نےجنگ بندی معاہدے کے مصالحت کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کو سیاست اور جارحانہ عزائم کے خلاف انسانی بنیادوں پر اپنے فرائض اد اکرنے کا حکم دیں ـ نیتن یاہو نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ لاشوں کی واپسی میں گڑ بڑ کر رہی ہے اور اپنی فوج کو غزہ پر حملے کا حکم دے دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+