اسرائیلی فوج کے سربراہ (ایال ضمیر ) نے کیا اعلان غزہ جنگ جاری رکھنے کا

     نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کے سربراہ (جنرل ایال ضمیر) کے مطابق آخری یرغمالی کی لاش کی واپسی تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی ـ ایال ضمیر نے کہا کہ ہم نے اپنے ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرکے مستقبل کی تیاری کی ہے ـ یہ ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فرض ہے کہ ہم اپنا مشن جاری رکھیں اور کسی بھی بیرونی دباؤ میں آۓ بغیر حماس کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں ـ فوجیوں سے خطاب کرتے ہوۓ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہمیں اپنا مشن مکمل کرنا ہےاور ہر محاذ پر ممکنہ چیلنج کیلیے  ہر وقت تیار رہنا ہوگا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+