اسرائیل نے کیا اعلان ، غزہ میں ترکیہ کی فوج کو داخل نہ ہونے دیں گے
- 29, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : ہنگری میں پریس کانفرنس کے دوران اسرائیل کے وزیر خارجہ (گیڈیون سار) کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوج بھیجنے کے خواہشمند ممالک کو اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا ـ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ (رجب طیب اردوان) کی سربراہی میں ترکیہ نے ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ ہمیشہ دشمنانہ رویہ روا رکھا ـ اس لیے ہم ترکیہ کی فوج کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ـ گیڈیون سار کے مطابق ہم نے امریکی اتحادیوں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے ـ کچھ دن قبل ہی (نیتن یاہو) نے بھی غزہ میں ترک فوج کے کردار کی سخت مخالفت کی تھی ـ نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اس بات کا فیصلہ اسرائیل کرے گا کہ غزہ میں کن ممالک کی فوج داخل ہو سکتی ہے ـ
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ (مارکو روبیو) کا بھی کہنا ہے کہ غزہ میں صرف ان ملکوں کی فوج جاۓ گی جن پر اسرائیل کو اعتماد ہوگا ـ میڈیا کے مطابق امریکہ غزہ میں اپنی فوج نہیں بھیج رہا بلکہ عرب امارات ، انڈونیشیا ، ترکی ، قطر ، مصر اور آذر بائیجان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی افواج غزہ میں بھیجیں ـ اسرائیلی اخبار "دی ٹائمز آف اسرائیل" کی رپورٹس کے مطابق اس بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوج بھی شامل ہوگی ـ

تبصرے