کینیا میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار ، تمام مسافر جل کر ہلاک
- 29, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیا کی ممباسا ایئر سفاری ایئر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں ہنگری اور جرمنی کے سیاحوں سمیت مقامی عملے کے ارکان بھی ہلاک ہوۓ ہیں ـ طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گۓ جن میں سے 8 افراد ہنگری اور 2 جرمنی سے تعلق رکھتے تھے ـ جبکہ کیپٹن کینیا کا تھا ـ کینیا کی "سول ایوی ایشن اتھارٹی" کےمطابق کوالے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تمام مسافر سیاح تھے جو (ماسائی مارا نیشنل ریزرو) جا رہے تھے ـ حکام کا کہنا ہے کہ مشہور ساحلی علاقہ "ڈیانی" سے 0 کلو میٹر کے فاصلے پر جنگل میں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ـ مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کی لاشیں مکمل طور پر جھلس گئیں ـ جو کہ شناخت کے قابل نہیں رہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے