غزہ پر بمباری سے پہلے ہی اسرائیلی حکومت نے امریکہ کو مطلع کر دیا تھا
- 30, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ پر بمباری سے قبل اسرائیل نے امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا ـ البتہ امریکہ کی جانب سے اس پیشگی اطلاع کی ابھی تک نہ تو تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید ـ نیتن یاہو کے حکم پر صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ـ ایک میزائل "الشفاء ہسپتال" کے نزدیک گرنے سے ہسپتال میں موجود مریضوں اور عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ـ اور افرا تفری مچ گئی ـ
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینی شہید ہوگۓ ۔ 10 اکتوبر کو جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیل 125 مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس سے 94 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر 13 اکتوبر کو مصر میں ترکیہ ، قطر ، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں دستخط ہوۓ ـ لیکن چند دن بعد ہی اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ غزہ پر دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیے ـ

تبصرے