ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مودی کو یاد کرایا کہ پاکستان نے اس کے 7 قیمتی طیارے مار گراۓ تھے

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپان میں کاروباری رہنماؤں کو دیے جانے والے عشائیے سے خطاب کے دوران امریکی صدر(ٹرمپ) نے کہا ہے کہ ہم نے مختلف ملکوں پر لگاۓ گۓ ٹیرف سے متعدد جنگوں کو روکا ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ آپ پاکستان اور بھارت کو ہی دیکھ لیں دونوں کے درمیان عالمی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا ـ معمولی سی جھڑپ میں ہی بھارت کے 7 قیمتی اور خوبصورت جہاز تباہ ہو گۓ ـ

   امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دونوں ممالک کے وزراء اعظم اور پاکستان کے آرمی چیف (جنرل عاصم منیر) کو خبردار کر دیا تھا کہ اگر دونوں ممالک نے آپس میں لڑائی کی تو ہم ان کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے ـ انہوں نے کہا کہ میں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر لڑائی ہوئی تو کوئی ڈیل نہیں ہو گی ـ اس طرح 2 گھنٹوں کے دوران سارا معاملہ نمٹ گیا ـ مئی میں ہوئی پاک ، بھارت جھڑپ میں پاکستان نے رافیل سمیت بھارت کے 6 طیارے تباہ کرنے کا اعلا ن کیا تھا ـ لیکن بھارت نے اس دعوے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+