جنرل عاصم منیر ایک عظیم شخصیت ہیں ، امریکی صدر کا اعتراف

    نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے مطابق ان کی مداخلت سے پاک ، بھارت جنگ رکی تھی ـ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران میں نے بھارتی وزیر اعظم (مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف) سے رابطہ کیا اور ان پر واضح کیا کہ اگر جنگ ہوئی تو امریکہ ان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا ـ امریکی صدر نے کہا کہ مودی میرا بہت اچھا دوست ہے میں اس کی بہت عزت کرتا ہوں ـ میں مودی کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرنے والا تھا ، لیکن واہ ایک سخت دل قاتل ہے ـ جبکہ شہباز شریف ایک بہترین انسان ہیں اور ان کا فیلڈ مارشل زبردست فائٹر ہے ـ

   ٹرمپ نے کہا کہ مجھے پتہ چلا کہ پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے مار گراۓ ہیں اور دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں اور ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں ـ جس پر میں نے مودی کو فون کرکے تجارتی معاہدے سے روک دیا ـ پھر میں نے پاکستان کو کال کرکے یہی بات دہرائی تو  شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں لڑنے دیں ، مودی سخت دل انسان ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ میری کال کے دو دن بعد ہی دونوں ممالک  نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ جنگ بندی کرائیں ـ امریکی صدر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ ایسا سوچ سکتے ہیں کہ بائیڈن ایسا کر سکتے تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+