غزہ میں 104 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے کیا جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان

    نیوز ٹوڈے : نیوز ایجنسی "رائٹرز" کے مطابق صیہونی  فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان کرتے ہوۓ کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں بھر پور جواب دیں گے ـ ایک دن قبل صیہونی فوج نے حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے غزہ پر دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیے تھے ـ اسرائیل کے مطابق حماس نے ان کے ایک فوجی افسر کو ہلاک کر دیا تھا ـ

   غزہ کے محمکہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 104 فلسطینی شہید ہوۓ  جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ـ شہداء میں 20 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں ـ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ ترین حملوں میں حماس کے کمانڈر سمیت اس کے متعدد کارکنان کو نشانہ بنایا گیا ـ جبکہ اسلحہ ڈپو سمیت متعدد سرنگیں بھی تباہ کر دی گئیں ـ جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ 10 اکتوبر سے اطلاق شدہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کر رہے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+