صیہونی فوج کا ایک اور جوان حماس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک
- 31, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اپنے اہلکار کے نام کی اسرائیلی فوج نے (یونا ایفرائیم فیلڈ باؤم) کے نام سے کر دی جس کی عمر 37 سال تھی ۔ وہ ماسٹر سارجنٹ کے عہدے پر فائز تھا ـ صیہونی فوج کے مطابق ان کے فوجی جوان کو حماس کے اسنائپر نے ایک عمارت کی کھدائی کے دوران نشانہ بنایا ـ فوجی جوان مشین چلا رہا تھا کہ حماس کے اسنائپر نے اس پر حملہ کر دیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ـ
اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق حماس کے لڑاکوں نے ان کی فوج کی بکتر بند گاڑی پر بھی "آر پی جی راکٹوں" سے حملہ کیا ـ البتہ بکتر بند گاڑی میں سوار ان کے فوجی جوان محفوظ رہے اور جاۓ وقوعہ سے نکلنے میں کامیاب ہو گۓ ـ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کا یہ تازہ ترین حملہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ـ واقعہ کے فوری بعد اسرائیل نے رفع سمیت پورے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ـ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ان کی جوابی کارروائی میں حماس کے دو بٹالین کمانڈوز ، دو نائب کمانڈوز اور 16 کمپنی کمانڈوز کو نشانہ بنایا گیا ـ

تبصرے