صدر ٹرمپ نے دی اجازت جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز کی تیاری کی
- 31, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے: بین الاقوامی نیوز ایجنسیز کے مطابق امریی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ایشیائی دورے کے اختتام پر جنوبی کوریا کے شہر بوسان سے جاری کردہ بیان میں جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز کی تیاری کی اجازت دے دی ـ ٹرمپ نے اپنے سوشل ٹروتھ پر لکھے گۓ پیغام میں محکمۃ جنگ کو ہدایت جاری کی کہ وہ دیگر ممالک کی طرح ایٹمی ہتھیاروں کی جانچ فوری طور پر شروع کر دے ـ ٹرمپ نے کہا کہ دیگر ملک خاص طور پر چین اور روس اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات جاری رکھے ہوئے ہیں اسلیے ہمیں بھی یہ فیصلہ کرنا پڑا ـ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ ایٹمی طاقت میں اس وقت سب سے آگے ہے ۔
لیکن اگلے 5 سالوں میں چین اس سے آگے بڑھ سکتا ہے ـ انہوں نے کہا کہ میں نے جنوبی کوریا کو بھی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے ـ ٹرمپ کے مطابق جنوبی کوریا اب پرانی ڈیزل آبدوزوں کو الوداع کہہ کر نئی جوہری آبدوزیں تیار کرکے ان چند ملکوں میں شامل ہو جاۓ گا جو کہ جوہری آبدوزوں کے مالک ہیں ـ جنوبی کوریا کے صدر نے ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات میں جوہری معاہدے میں نرمی کرنے کی درخواست کی تھی ـ تاکہ سیئول بھی یورینیئم کی افزودگی اور ایندھن کی ری پروسیسنگ میں خود مختار ہو سکے ـ

تبصرے