سابقہ ایرانی صدر کی بیٹی نے حکومت کو والد کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
- 31, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابقہ ایرانی صدر کی بیٹی (فائزہ ہاشمی رفسنجانی) کو عدالت نے طلب کر لیا ـ ایک عدالتی اہلکار نے ان پر اپنے والد (علی اکبر رفسنجانی) کے قتل کا الزام حکومت پر ڈالنے سے ان پر کیس کر دیا تھا ـ سابقہ صدر کی بیٹی کو عدالت نے بے بنیاد اور غیر مصدقہ الزامات عائد کرنے پر طلب کیا ـ فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے ایک اںٹر ویو میں کہا تھا کہ کچھ لوگ میرے والد کا قاتل اسرائیل اور روس کو سمجھتے ہیں جبکہ میرے والد کی قاتل حکومت ہے ـ
انہوں نے کہا کہ تھا کہ میرے والد ملک کی کچھ اہم شخصیات کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے تھے ـ اس لیے ان کو راستے سے ہٹایا گیا ـ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ سابقہ صدر کے اہل خانہ میں سے کسی نے حکومت پر قتل کا الزام لگایا ہو ـ پہلے بھی سابقہ صدر کے بیٹے (محسن رفسنجانی اور اس کی بہن فاطمہ) بھی اپنے والد کی موت کو پراسرار قرار دے چکے ہیں ـ سابقہ صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی جنوری 2017 میں شمالی تہران میں وفات پا گۓ تھے ـ

تبصرے