حماس نے ہلال احمر کے ذریعے مزید 3یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر دیں
- 03, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں حماس کی جانب سے واپس کردہ ہلال احمر کے ذریعے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کی تصدیق کر دی گئی جن کی شناخت بعد میں کی جائے گی ـ اس سے پہلے حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" نے بھی اپنے جاری کردہ بیان میں یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے سے متعلق بتا دیا تھا ـ
حما س کے مطابق غزہ پٹی کے جنوب سے ایک سرنگ سے یہ لاشیں ملیں جنہیں اسرائیل کے حوالے کر دیا گیا ـ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس لاشوں کی واپسی میں تاخیر کر رہا ہے ـ جبکہ حماس کے مطابق انتہائی مشکل حالات میں کام کرکے لاشوں کی جلد حوالگی کی کوششیں جاری ہیں ـ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اتوار کے روز اسرائیلی حملے میں شمالی غزہ میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا ـ

تبصرے