سوڈان (آر ایس ایف) نے شہر پر قبضہ کر کے قیامت برپا کر دی ، ہزاروں بچے والدین کے سامنے قتل

     نیوز ٹوڈے : انٹر نیشنل میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق (سوڈان کے شہر الفاشر) پر نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز ( آر اسی ایف ) نے قبضہ کرکے شہریوں کو محفوظ علاقوں کی جانب جانے سے روک دیا ـ بچوں کو والدین کے سامنے قتل کیا جا رہا ہے ۔ جنسی تشدد ، لوٹ مار  اور اغوا کے واقعات  میں اضافہ ہو گیا ہے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اب تک 65 ہزار سے زائد شہری نقل مکانی کر چکے ہیں ، لیکن متعدد ابھی بھی محصور ہیں ـ  جرمنی کے سفارتکار (جوہان ویڈیفل) کے مطابق سوڈان کی موجودہ صورتحال دنیا کا سب سے بڑا اور قیامت خیز  بحران بن چکا ہے ـ

   موقع پر موجود افراد کے مطابق لڑاکوں نے عمر ، نسل اور جنس کی بنیاد پر شہریوں کو الگ الگ کیا اور متعدد افراد کو تاوان کیلیے حراست میں لے لیا ـ رپورٹ کے مطابق صرف چند دنوں میں سینکڑوں شہری مار دیے گۓ ـ ایک اندازے کے مطابق 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ـ سیٹلائٹ کی تصویروں سے الفاشر  میں متعدد مقامات پر اجتماعی قبریں اور لاشیں دیکھی گئیں ـ سوڈان کی یہ خانہ جنگی ملک کو مغربی اور مشرقی دو حصوں میں تقسیم کر چکی ہے ـ اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق 1 کروڑ  20 لاکھ افراد بے  گھر ہو چکے ہیں اور متعدد ہلاک ہو چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+