روسی بندرگاہ (تاؤ پسے) پر یوکرین کا ڈرون حملہ غیرملکی جہاز بنے نشانہ
- 03, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق یوکرین نے بحیرہ اسود میں روس کی اہم بندر گاہ (تاؤ پسے) کو بنایا ڈرون سے نشانہ ـ روسی حکام کے مطابق تاؤ پسے میں ہوۓ حملے میں دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا جبکہ آئل ٹرمینل میں بھی آگ بھڑک اٹھی ـ "روسی کراسنڈور ریجن کے ایمرجنسی آپریشنل ہیڈ کوارٹر" سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ بندرگاہ پر حملہ رات کے اندھیرے میں کیا گیا ـ جس سے وہاں پر موجود دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ـ جاری کردہ بیان کے مطابق اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ـ
بندرگاہ پر کام کرنے والے افراد سمیت جہازوں کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا ـ صرف بندرگاہ کی عمارت اور ٹرمینل کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ـ دوسری جانب یوکرینی سیکیورٹی سروس "ایس بی یو" کے مطابق روسی بندرگاہ تاؤ پسے پر 5 ڈرونز سے حملہ کیا گیا جن سے بندرگاہ کی عمارت اور لوڈنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ـ تاؤ پسے بحیرہ احمر میں روس کا آئل ٹرمینل اور روز نیفٹ آئل ریفائنری کا مرکز ہے جس پر اس سے قبل بھی یوکرین متعدد مرتبہ حملے کر چکا ہے ـ

تبصرے