آپریشن سندور میں عبرتناک شکست پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں بدل گئی
- 03, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : آپریشن سندور میں شرمناک شکست کے بعد مودی کی مجرمانہ خاموشی سے بھارت میں سیاسی طوفان برپا ہو گیا ـ مودی سرکار کی اس خاموشی پر اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقید اور صدر ٹرمپ کے پاکستان کے حق میں دیے جانے والے بیانات نے بھی مودی انتظامیہ کیلیے شرمندگی پیدا کر دی ـ کانگریس رہنما (راہول گاندھی) نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی ایک بزدل انسان ہے ـ وہ امریکی صدر کے سامنے کھڑا ہونے کا حوصلہ نہیں رکھتے ـ جبکہ " آپریشن سندور" مودی نے ٹرمپ کے کہنے پر ہی شروع کیا تھا ـ کانگریس کی سینئر رہنما (سوپریا شتری) کا کہنا ہے کہ مودی کی مسلسل خاموشی امریکی صدر کے 7 بھارتی طیاروں کی تباہی کے بیان کی تصدیق ہے ـ
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبروں اور پراپیگنڈوں کے ذریعے پاکستان مخالف مہم شروع کر رکھی ہےـ جس کی تازہ ترین مثال رادھا کشن میں فائرنگ کے تبادلے پر سامنے آئی ہے ـ پولیس کی جانب سے مکمل تصدیق کہ 28 سالہ تاجر (شیخ معیز کا عسکریت پسند تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا) ـ 2025 کے درمیان تک 1085 ایسے واقعات ریکارڈ ہوۓ جن میں سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے فرقہ ورانہ تشدد کو ہوا دی گئی ـ

تبصرے