اسلامی ملکوں کے اجلاس میں غزہ سے اسرائیلی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ

   نیوز ٹوڈے : ترکیہ میں منعقدہ اسلامی و عرب وزراۓ خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ملکوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، اور مطالبہ کیا کہ صیہونی فوج کو فوری طور پر غزہ سے نکالا جائے ـ اجلاس میں شریک پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ (اسحاق ڈار) بھی شریک تھے ـ دفتر خارجہ کی رپورٹ کے مطابق تمام رہنماؤں نے مل کر "غزہ  میں پائیدار امن کے قیام ،  از سر نو تعمیر اور فلسطینیوں کی خود مختاری پر حکمت عملی" کیلیے مشاورت بھی کی ـ

   پاکستان نے اپنا اصولی مؤقف دہراتے ہوۓ کہا کہ غزہ ایک آزاد اور خود مختار  ریاست ہے اس کا دارالحکومت "القدس شریف" کو بنایا جاۓ اور اس کی حدود بندی 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق کی جائے ـ ترکیہ کے وزیر خارجہ (خاقان فیدان) نے بھی فلسطینیوں کی خود مختاری اور ان کے سیکیورٹی معاملات میں ان کو با اختیار کیے جانے کا مطالبہ کیا ـ خاقان فیدان  کا کہنا تھا کہ حماس بھی غزہ کا کنٹرول مشترکہ کمیٹی کے حوالے کرنے پر رضامند ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+