امریکہ نے کیا اقوام متحدہ سے مطالبہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کا

    نیوز ٹوڈے : امریکی ویب سائٹ "ایکسیوس" کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے "یو این ایس سی" میں شامل  تمام ملکوں کو  فورس کے قیام ، اختیارات اور ذمہ داریوں سے متعلق ایک ڈرافٹ قرارداد بھیجی ہے ، جو کہ غزہ بورڈ آف امن کی مشاورت سے تیار کی گئی ـ جس کی صدارت امریکی صدر خود کریں گے ـ ڈرافٹ کے مطابق اس (عالمی امن فورس) کا کام غزہ کی سرحدوں کی حفاظت ، فلسطینی شہریوں اور امدادی راہداریوں کا تحفظ  ، فلسطین کی پولیس کی ٹریننگ اور علاقے کو غیر عسکری بنانا ہوگا ـ

   فورس اپنے مینڈیٹ کو مکمل کرنے کیلیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام ضروری اقدامات کر سکتی ہے ـ رپورٹ کے مطابق آئی ایس ایف امن مشن نہیں بلکہ صرف نفاذی فورس ہو گی ـ جس کامقصد عبوری سیکیورٹی فراہم کرنا ہوگا تاکہ صیہونی فوج غزہ سے نکلے اور فلسطینی اتھارٹی اپنا نظام سنبھالے ـ قرار داد کے مطابق غزہ کی سول انتظامی سیاسی (ٹیکنو کریٹ کمیٹی) کے ذریعے چلائی جاۓ گی اور انسانی امداد اقوام متحدہ ، ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کے تھرو پہنچائی جاۓ گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+