کیمرون میں فورسز کی شہریوں پر فائرنگ سے 48 افراد ہلاک

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی خبر رساں ادارے "رائٹرز" کی دی گئی رپورٹس کے مطابق کیمرون کی سیکیورٹی فورس نے صدارتی انتخابات دوبارہ کروانے کے خلاف احتجاج پر 48 شہریوں کو ہلاک کر دیا ـ اکثر شہری براہ راست گولیوں سے قتل کیے گۓ  جبکہ متعدد لاٹھیوں اور دیگر ذرائع سے تشدد سے زخمی ہو جانے کے بعد ہلاک ہوۓ ـ 92 سالہ (سدر پال بیا) کی انتظامیہ نے احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی حکومتی ترجمان نے کوئی تفصیل بتائی ـ

   امریکی ری پبلیکن سینیٹر (جم وش) کے مطابق ہلاکتوں کی ذمہ دار پال بیا کی حکومت ہے ـ جن کے انتخاب کیلیے شرمناک الیکشن کیا گیا اور  سیاسی مخالفین کا قتل عام کیا گیا ـ اور امریکی شہریوں کو بھی غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا ـ جم وش نے کہا کہ کیمرون ، امریکہ کا اتحادی ملک نہیں ہے ـ بلکہ امریکی شہریوں کو اس سے سیاسی اورمعاشی خطرات لاحق ہیں ـ پچھلے ہفتے ہی پال بیا نے اپنے مخالف  (عیسیٰ ٹکروما بکاری) کو شکست دے کر 53.66 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی ـ اپوزیشن لیڈر نے 12 اکتوبر کو خود کو کامیاب قرار دیتے ہوۓ احتجاج کا اعلان کردیا تھا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+