کینکٹی کے ایئر پورٹ سے اڑان بھرتے ہی تیل بردار کارگو طیارہ حادثے کا شکا ر
- 05, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی ریاست (کینکٹی) کے ایئر پورٹ پر افسوس ناک حادثے میں کارگو طیارہ اڑان بھرتے ہی قریبی عمارتوں پر گرا ـ جس سے متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور لا تعداد افراد زخمی ہو گۓ ـ برطانوی میڈیا کے مطابق (لوئس ول ایئر پورٹ) سے اڑان بھرنے والے کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن تیل لوڈ تھا ـ طیارے کے گرتے ہی ہر طرف آگ بھڑک اٹھی ـ ہر طرف دھوئیں کے بادل اور آگ کے شعلے ہی نظر آنے لگے ـ مقامی پولیس نے زخمیوں کی تصدیق کی ہے ـ آگ بجھانے اور ریسکیو کا عمل شروع ہو چکا ہے ـ (امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ) نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ـ کینکٹی کے گورنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ طیارے کے عملے پائلٹ اور دیگر متاثرین کیلیے دعا کریں ـ
وسیم حسن

تبصرے