اسرائیل نے نیویارک سے اپنے تمام شہریوں کو واپس بلا لیا

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزیر تارکین وطن نے نیو یارک کے پہلے مسلمان اور کم عمر میئر (زہران حمدانی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ حماس کا ہمدرد قرار دے د یا ـ (امیخاۓ چکلی) نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ نیویارک کے نۓ میئر کی تعیناتی یہودی برادری کے مستقبل کیلیے خطرہ ہے ـ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ نیویارک جو کہ کبھی آزادی کی علامت تھا اب اسرائیل مخالف شخص کے ہاتھوں میں ہے ـ 

     امیخاۓ چکلی نے کہا کہ 19 ویں صدر کے آنے سے پر امن نیویارک ، جس میں پناہ گزین آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے ، کی بنیادیں ہل چکی ہیں ـ اسرائیلی وزیر تارکین وطن نے نیویارک میں آباد تمام یہودیوں کو زہران حمدانی کے میئر بنتے ہی واپس اسرائیل آنے کا مشورہ دے دیا ـ امیخاۓ کے مطابق نیویارک بھی لندن کے نقش قدم پر چل پڑا ہے اور جو لوگ حالات کو نارمل سمجھ رہے ہیں وہ خود کو دھوکہ دے رہے ہیں ـ لندن کے نۓ میئر فلسطینیوں کے حمایتی ہیں اور اسرائیلی جارحانہ پالیسیوں کو متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+