سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ، 30 مسافر ہلاک
- 06, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : عرب کے خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس جو کہ یمن کے صوبے (ابین کی العرقوب شاہراہ) پر اپنا سفر جاری رکھے ہوۓ تھی ، خوفناک تصادم کا شکار ہو گئی ـ حادثے کا شکار ہوتے ہی بس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جھلس گئی ـ آگ اتنی شدید تھی کہ مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا ، اور تمام مسافر چیخ و پکار کرتے موت کی آغوش میں چلے گۓ ـ مسافر بس 42 مسافروں کو لے کر جدہ سے یمن روانہ ہوئی تھی ـ صرف 5 مسافروں کو بچایا جا سکا اور 7 مسافر خوش قسمتی سے ایک سٹاپ پہلے ہی بس سے اتر گۓ تھے ـ تاحال حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ، انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے