روس نے جوہری تجربات کی تیاری شروع کر دی
- 06, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) نے اپنے اعلیٰ حکام کو جوہری ہتھیاروں کے تجربات کے حوالے سے تجاویز تیار کرنے کا حکم دے دیا ـ رپورٹ کے مطابق روس نے کسی سرد جنگ کے بعد یہ قدم پہلی مرتبہ اٹھایا ہے ـ 1991 کے بعد روس نے کوئی جوہری تجربہ نہیں کیا ـ روس نے یہ قدم امریکی صدر کے بیان کے بعد اٹھایا جس میں پچھلے ہفتے ہی کہا گیا کہ روس جلد ہی ایٹمی تجربات شروع کر دے گا ـ
روس کے اس اقدام کو دونوں ممالک کے پاس جوہری ہتھیاروں کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر سنگین صورتحال کے طور پر دیکھا جانے لگا ، جس سے عالمی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے ـ روسی صدر نے ٹیلی ویژن پر دیے گۓ خطاب میں وزارت دفاع ، وزارت خارجہ اور متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ اس معاملے پر معلومات اکٹھی کریں ـ اور ان کا سیکیورٹی کونسل میں تجزیہ کرکے جوہری تجربات کے آغاز کیلیے تجاویز تیار کریں ـ روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی جاری دنوں میں اضافہ ہو چکا ہے ـ امریکی صدر نے یوکرین جنگ بندی میں پیش رفت نہ ہونے پر پیوٹن کے ساتھ مجوزہ سمٹ کینسل کر دی تھی اور روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں ـ

تبصرے