بھارتیوں کو بڑا دھچکا ، کینیڈا نے عارضی ویزے منسوخ کرنے پر غورو فکر شروع کر دی

    نیوز ٹوڈے : کینیڈین میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق امیگریشن ، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ اور کینیڈا کی سرحدی سروسز ایجنسیز نے  حکومت سے اجازت طلب کی ہے کہ  انہیں ویزوں کی اجتماعی  منسوخی کا اختیار  دیا جاۓ ـ اس اجازت نامے کا مقصد جعل سازی ، نظام کے غلط استعمال اور فراڈ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ممکن بنانا ہے ـ اس نۓ قانون کے مطابق حکومت مخصوص حالات میں ، جیسا کہ جنگی صورتحال ، فراڈ یا صحت عامہ کے بحران کی صورت میں ایک ہی وقت میں ہر درخواست کو الگ الگ دیکھے بغیر ہزاروں ویزے کینسل کر سکے گی ـ

  کینیڈین انتظامیہ ، امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا ورکنگ گروپ بنا چکی ہے جو ویزے مسترد اور منسوخ کرنے کے نۓ قانونی فریم ورک پر کام کررہا ہے ـ اس قانون میں کسی ملک کا براہ راست نام تو نہیں لیا گیا البتہ کینیڈین میڈیا کے مطابق کاغذات میں مخصوص چیلنجز والے ممالک میں بنگلہ دیش اور بھارت کے نام سر فہرست ہیں ـ بھارتی شہریوں کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستوں کی بھرمار کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ۔ کینیڈین انتظامیہ کے مطابق امیگریشن نظام کو مزید شفاف ، منصفانہ اور شفاف بنانے کیلیے یہ اصطلاحات کی جا رہی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+