جلد ہی ایک اور ملک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونےو الا ہے ، امریکی نمائندہ خصوصی
- 07, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : خبررساں ادارے "رائٹرز" کی دی گئی رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں بزنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی (اسٹیو ویٹکوف) نے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ ایک اور ملک کے ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا اعلان کرنے جا ہے ہیں ـ رپورٹ کے مطابق ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے والے ملک کا نام (قازقستان) ہے ـ باخبر ذرائع کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق امریکہ پر امید ہے کہ قازقستان کی شمولیت سے ابراہیمی معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے میں مدد ملے گی ـ
اسرائیل اور قازقستان کے درمیان پہلے ہی سفارتی تعلقات قائم ہیں اس لیے یہ اعلان صرف علامتی طور پر کیا جائے گا ـ قازقستان کے صدر وسطی ایشیا کے ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ جلد ہی معاہدے کے حوالے سے وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کریں گے ـ آذر بائیجان اور ازبکستان کے بھی اسرائیل کے ساتھ گہرے سفارتی تعلقات ہیں اس حوالے سے انہیں بھی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے والے ممالک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے البتہ ابھی تک کوئی واضح صورتحال نظر نہیں آ رہی ـ

تبصرے