چمن بارڈر سے افغانی جارحیت کا دیا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب
- 07, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : خبر رساں ادارے "ایکسپریس نیوز" کی دی گئی رپورٹس کے مطابق وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغانستان نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی شروع کر دی ہے ـ رپورٹ کے مطابق چمن بارڈر سے افغانستانی شرپسندوں نے کچھ پاکستانی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ـ جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا ـ فائرنگ کا آغاز افغانستان کی جانب سے ہوا لیکن پاکستانی فورس نے ذمہ درانہ کارروائی سے صورتحال کنٹرول کر لی ۔ جنگ بندی معاہدہ تاحال برقرار ہے ـ
وزارت اطلاعات کے مطابق حکومت پاک ، افغان سرحد پر ہونے والی جھڑپ پر افغانستان کی جانب سے پھیلاۓ گۓ جھوٹے دعووں کو سختی سے مسترد کرتی ہے ـ پاکستان سرحدی نظم و ضبط اور خطے میں امن و امان کے قیام کیلیے ہمیشہ سے کوششیں کرتا آ رہا ہے ـ لیکن اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کیلیے کوئی قدم بھی اٹھانے سے دریغ نہیں کرے گا ـ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان مذاکرات کیلیے پرعزم ہے اور افغانستان سے بھی تعاون کی توقع رکھتا ہے ـ استنبول میں پاک ، افغان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو چکا ہے ـ

تبصرے