ویتنام سے ٹکرایا (کلیمگی) طاقتور سمندری طوفان ایمر جنسی نافذ
- 07, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : فلپائن میں تباہ کاریوں کے بعد طاقتور سمندری طوفان ویتنام میں داخل ، ملک میں ایمر جنسی لگا دی گئی ـ ویتنام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث تیز چلنے والی ہواؤں کی رفتار 92 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ـ 2 لاکھ 60 ہزار فوجی جوانوں کو امدادی کارروائیوں کیلیے الرٹ کر دیا گیا ہے ـ ملک کے 6 بڑے ایئر پورٹس بند کردیے گۓ جس کے باعث سینکڑوں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ـ اس سے قبل ہی ویتنام طوفانی بارشوں اور سیلاب سے نبر آزما ہے اور اوپر سے اب سال کے طاقتور طوفان نے بھی اسی طرف رخ پھیر لیا ہے ـ وزارت ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث (ڈاک لک اور جیالائی) صوبوں میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ـ
محکمہ موسمیات نے مزید 7 صوبوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وارننگ جاری کردی ـ ملک کے مختلف حصوں سے مکانات کی چھتیں گرنے ، درخت اکھڑنے اور مکانوں اور کاروباری عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ـ صوبہ ڈاک لک کے دو دیہاتوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں میں مدد کی اپیل کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ـ ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ چین میں طوفان کی لہریں 8 میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں جس سے ساحلی علاقوں کو مزید خطرہ ہے ـ

تبصرے