سیز فائر معاہدے کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری

     نیوز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی کی دی گئی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی حصے پر اسرائیلی بمباری سے ایک شخص شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا ـ رپورٹ کے مطابق جنوبی ضلع (طائر کے گاؤں برج راحل) میں اسرائیل کی بمباری سے ایک کار تباہ ہو گئی ـ جس میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی ـ لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق کار پر حملہ ایک سکول کے نزدیک ہوا جس سے سکول کے بچوں میں افرا تفری پھیل گئی ـ

   اور بچوں کے والدین بھی پریشانی کی حالت میں سکول کی طرف دوڑ پڑے ـ 27 نومبر 202 کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج مسلسل معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے ـ لبنان میں 5 مقمات پر صیہونی فوج قابض ہے اور روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں جاری رکھے ہوۓ ہے ـ اسرائیل کے مطابق ان کی فوج حزب اللہ کے ٹھکانوں اور انفرانسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے ـ جاری ہفتے کے آغاز میں بھی اسرائیلی حملے میں 7 لبنانی شہید ہو گۓ تھے ـ اور ایک دن قبل ہی نباتیہ میں بھی  4 شہریوں کو صیہونی فوج نے شہید کر دیا ۤـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+