امریکہ نے موٹے اور شوگر کے مریضوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتخانوں کو حکم جاری کر دیا ہے کہ زیابیطس اور موٹاپے کے شکار افراد کی ویزا درخواستیں مسترد کر دی جائیں ـ اس فیصلے کو ٹرمپ کے دور حکومت کی امیگریشن پالیسیوں کی ایک نئی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ـ اس سے پہلے بھی امریکہ نے متعدد ممالک کے پناہ گزینوں پر پابندیاں لگائییں اور امریکہ میں داخلے پر سخت فیصلے کیے ـ

   امریکی حکام کے مطابق یہ فیصلہ "اقدام صحت کے حوالے سے خطرات کو کم کرنےا ور امریکی قومی مفاد کے تحفظ کیلیے اٹھایا گیا " ـ امریکہ کے اس فیصلےسے زیادہ  تر وہ افراد متاثر ہوۓ جو زیابیطس اور موٹاپے کی وجہ سے امریکی ویزا پالیسی پر پوارنہیں اترتے ـ اس فیصلے کے مخالف افراد کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن کا یہ اقدام امتیازی سلوک اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے ـ اس نۓ قانون کا نفاذ کب ہوگا اس بارے میں ابھی تک  کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+