ملائشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر ترکین وطن کی مزید 3 کشتیاں حادثے کا شکار

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق (ملائشین میری ٹائم اتھارٹی) کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر ملائشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے  والی 3 کشتیاں ڈوبنے سے 300 افراد لاپتہ ہو گۓ ـ ان کشتیوں میں "بنگلا دیشی ، میانمار اور روہنگیا" کے تارکین وطن سوار تھے ـ رپورٹ کے مطابق شروع میں یہ 300 افراد ایک ہی جہاز میں سوار تھے جن کو بعد میں 3 کشتیوں میں منتقل کیا گیاـ

      ہر کشتی میں 100 افراد سوار تھے جن  میں سے 2 کشتیاں غائب ہو گئیں اور ایک ڈوب گئی ـ ملائشین حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور تارکین وطن کی تلاش کیلیے فضائی اور بحری ٹیمیں متحرک ہیں ـ حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کا یہ نیٹ ورک کشتیوں کے ذریعے خطرناک راستوں کا استعمال کرکے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+