روس نے بنایا یوکرین کے توانائی مراکز اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ
- 10, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : روس نے بنایا یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ ـ یوکرینی حکام کے مطابق "دی نیپرو شہر" میں رہائشی عمارت پر میزائل حملے سے 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگۓ ـ اور "زیپوریزیا" میں بھی 3 افراد ہلاک ہوۓ ـ روس نے یوکرینی دارالحکومت "کیف" سمیت 25 مختلف مقامات پر حملے کیے ـ (ولادیمیر زیلینسکی) کے مطابق کیف اور خار کیف کے علاقوں میں توانائی تنصیبات کو روسی حملوں سے شدید نقصان پہنچنے سے متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ـ جس کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ـ
یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے 45 میزائل اور 450 سے زائد ڈرونز داغے جن میں سے 9 میزائل اور 406 ڈرونز کو اہداف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا ـ دوسری طرف روس کی فوج نے بھی یوکرین کے 79 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ـ یوکرین کی وزارت تونائی نے دی نیپرو سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کی تصدیق کی ہے روسی حکام کے مطابق یوکرینی توانائی مراکز کو اس کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کیلیے نشانہ بنایا گیا ـ یوکرین کے صدر نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اب روس پر توانائی شعبے سے متعلق عائد مغربی پابندیوں میں کوئی نرمی نہ لائی جائے ـ

تبصرے