ٹرمپ نے کیا اعلان ہر امریکی شہری کو 2ہزار ڈالر دینے کا

        نیوزٹوڈے : اتوارکے دن سوشل میڈیا پلیٹ فارم "سوشل ٹروتھ" پربنائے گۓ اپنےاکاؤنٹ میں  (امریکی صدر ٹرمپ) نے ہر امریکی شہری کو کم سے کم 2 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ـ لیکن جن افراد کی آمدن زیادہ ہے ان کو اس سکیم میں شامل نہیں کیا جاۓ گا ـ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کی صورت میں ہمیں کھربوں ڈالر کی آمدن ہو رہی ہے اور جلد ہی 37 کھرب ڈالر کے قرضے بھی لوٹانا شروع کردیں گے ـ

   اس لیے ہر اس شخص جس کی آمدن کم ہے ، کو 2 ہزار ڈالر دیے جائیں گے ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے بھی امریکی صدرکے لاگو کردہ ٹیرف کا  قانونی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے ـ اس سے قبل متعدد عدالتیں ٹرمپ کے اس فیصلے کو غیر قانونی  قرار دے چکی ہیں ـ اکتوبر میں امریکی صدر نے کم آمدنی والے ہر امریکی شہری کو 1 سے 2 ہزار ڈالر دینے کی تجویز پیش کی تھی ـ اور بتایا تھا کہ ان کے لگاۓ گۓ ٹیرف سے امریکہ کو سالانہ 1 کھرب ڈالر کی آمدنی ہو رہی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+