لندن کی کمپنی نے کیا ملازمین کو خبردار وزن گھٹائیں یا پھر نوکری چھوڑ دیں

    نیوز ٹوڈے : برطانیہ کی کمپنی (شور انرجیز) نے اعلان کردیا کہ 2026 کے 11 ویں ماہ سے سمندر میں موجود تیل کے  کنوؤں پر کام کرنے جانے والے ہر مزدور کا وزن کپڑوں سمیت 124.7 کلو گرام ہونا چاہیے تاکہ ہنگامی صورتحال میں انہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے بآسانی اٹھایا جا سکے ـ برطانیہ کی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ریسکیو ہیلی کاپٹر پر لگی ونچ صرف 249 کلو گرام تک وزن اٹھا سکتی ہے جس میں ریسکیو کے ایک ورکر جس کا وزن 90 کلو گرام ، سٹریچر جس کا وزن 29 کلو گرام جبکہ بچاؤ کے 5 کلوگرام شامل ہے ـ

   شور انرجیز کے مطابق کمپنی میں کام کرنے والے 2 ہزار سے زائد مزدوروں کا وزن اس وقت مقررہ حد سے زیادہ ہے اگر انہوں نے اپنا وزن  کم نہ کیا تو ان کو نوکری سے فارغ کر دیا جاۓ گا ـ میری ٹائم اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کی وارننگ کے بعد یہ پالیسی بنائی گئی ـ کوسٹ گارڈ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ریسکیو مشینری بھاری وزن اٹھانے کے قابل نہیں اس لیے ہنگامی ریسکیو کے دوران کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے ـ برطانوی خبررساں اداروں کے مطابق 2008 کے بعد آف شور کے مزدوروں کا وزن 10 کلو گرام زیادہ ہو چکا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+