غزہ میں ترک فوج کا پاؤں بھی نہیں پڑنے دیں گے ، اسرائیل

     نیوز ٹوڈے : اسرائیلی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے امریکہ کو آگاہ کردیا ہے کہ انہیں غزہ کی سرزمین پر ترکیہ کی فوج کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں ـ صحافیوں کو دی گئی بریفنگ میں اسرائیل حکومت کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کی سرزمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں پڑنے دیں گے ـ اس سے پہلے اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی کے امریکی فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا ـ

   پچھلے مہینے ہی ہنگری میں میڈیا سے بات چیت کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ غزہ میں اپنی فوج بھیجنے والے ملکوں کو اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ روا رکھنا چاہیے ـ (گیڈیون سار) کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے اسرائیل کے خلاف ہمیشہ جارحانہ رویہ اپناۓ رکھا ـ اس لیے کسی صورت میں ترکیہ کی فوج کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاۓ گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+