امریکہ نے "غزہ امن منصوبے" کی فیصلہ سازی سے کیا اسرائیل کو الگ
- 11, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی خبررساں ادارے "دی ٹائمز آف اسرائیل" کی رپورٹس کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے غزہ کیلیے قائم کردہ سول کوآرڈینیشن سینٹر میں اسرائیل کو پیچھے دھکیل دیا ہے اور تمام فیصلے امریکہ خود کر رہا ہے ـ ٹرمپ کے 20 نکاتی "غزہ امن منصوبے" کے تحت یہ مرکز قائم کیا گیا جس کے ذریعے اقوام متحدہ کی منظوری سے غزہ کا انتظام آئی ایس ایف سنبھالے گی اور اسرائیلی فوج وہاں سے نکل جائے گی ـ امریکی منصبوے کے تحت بین الاقوامی فورس میں 20 ہزار فوجی شامل ہوں گے ـ جن کے پاس 2 سال کا ٹائم ہو گا ـ
البتہ اس میں امریکی فوج شامل نہیں ہو گی بلکہ مصر ، ترکیہ ، عرب امارات ، آذر بائیجان ، انڈونیشیا اور مصر کے فوجی شامل ہوں گے ـ اسرائیل نے ترکیہ کی فوج کو غزہ میں داخلے سے روک دیا ہے اور عرب امارات بھی حماس کے ساتھ براہ راست تصادم کے خدشے سے محتاط رویہ اپناۓ ہوۓ ہیں ـ امریکہ نے غزہ امن منصوبے کو اقوام متحدہ کی قرارداد میں شامل کر لیا ہے ـ جس کے تحت مستقبل میں بورڈ آف پیس غزہ کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کر دے گی اگر اس نے اپنا اصطلاحاتی انتظام مکمل کر لیا تو ـ اس پیش رفت سے شفاف نظر آ رہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کا عمل دخل کم اور امریکہ کا زیادہ ہوتا جا رہا ہے ـ

تبصرے