امریکہ نے کیا اعلان شام پر عائد پابندیاں 6 ماہ کیلیے ختم کرنے کا
- 12, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق شامی صدر کی وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد (صدر ٹرمپ) نے شام پر لگائی گئی پابندیاں عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ـ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امن اور مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ـ (احمد الشرح) سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شامی صدر مجھے اچھے لگے شام مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے اسلیے میری خواہش ہے کہ شام ترقی کرے ـ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خزانے نے قیصر ایکٹ کےمطابق شام پر عائد پابندیاں 6 ماہ کیلیے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ـ
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق شام پر سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ اس کے شہریوں کی فلاح اور معیشت کی بحالی کیلیے کیا گیا ـ 2019 میں قیصر ایکٹ منظور کیا گیا تھا ـ جس کا مقصد شامی حکومت پر دباؤ ڈالنا اور امریکیوں کو شام کی حکومت یا فوج کے ساتھ کاروبار کرنے سے روکنا تھا ـ اس سے پہلے جون کے مہینے میں امریکہ نے شام پر عائد پابندیوں میں جزوی نرمی کی تھی البتہ اب امریکہ کا یہ نیا فیصلہ اہم سفارتی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے ـ

تبصرے