ٹرمپ نے دی دھمکی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ان کی تنخواہیں کم کرنے کی
- 12, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر ٹرمپ نےتمام ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو اپنے فرائض کی ادائیگی کیلیے واپس نہ آنے پر تنخواہوں میں کٹوتی کی دھمکی دے دی ـ امریکہ کی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے پورے امریکہ میں ہزاروں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث ٹرمپ نے یہ حکم نامہ جاری کیا ـ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ تمام ٹریفک ایئر کنٹرولرز فوری طور پر واپس آ جائیں ورنہ ان کی تنخواہیں کم کر دی جائیں گی ـ صدر ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کے دوران اپنے فرائض انجام دینے والے افراد کیلیے 10ہزار ڈالر بونس کا اعلان بھی کیا ـ
اور جو غیر حاضر رہے ان کے استعفے قبول کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ـ امریکہ میں جاری 41 دن کے شٹ ڈاؤن کے باوجود 13 ہزارایئر ٹریفک کنٹرولرز اور 50 ہزار ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایجنٹس نے بغیر تنخواہ کے اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھی ـ صرف پیر کے دن 2 ہزار پروازیں کینسل اور 5 ہزار سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں ـ ایف اے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 30 بڑے ایئرپورٹس پر 20 سے 40 فیصد عملہ غیر حاضر رہا ـ ایئرلائن کمپنیوں نے صدر ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ سینیٹ سے منظور شدہ بل جلد از جلد نافذ کیا جائے تاکہ ہوائی سفر اپنے معمول پر آ سکےـ

تبصرے