افغان پولیس اکیڈمی میں پریڈ کے دوران پاکستان پر حملوں کی دھمکیاں
- 12, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : افغانستان کی پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پڑھے گۓ پاکستان مخالف ترانوں اور پاکستان کے دارالحکومت کو آگ لگانے کے نعروں سے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ـ تقریب میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز زبان کے استعمال نے سفارتی ہلکوں میں ہلچل پیدا کر دی ـ 7 نومبر کو افغان طالبان کے وزیر (نور اللہ نوری) کی سندھ اور پنجاب پر حملو ں کی دی گئی دھمکی کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ـ
طالبان انٹیلیجنس سے ملحقہ ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے بھی متعدد مرتبہ اسلام آباد پر خود کش حملوں کی دھمکی دیے جانے سے پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں میں تشویش بڑھ چکی ہے ـ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ایسے واقعات پاک ، افغان تعلقات میں مزید تناؤ پیدا کرسکتے ہیں اور دہشت گردی کے خطرات بھی بڑھنے کے امکان ہیں
وسیم حسن

تبصرے