روس ، امریکہ کو جوہری تجربات کا منہ توڑ جواب دے گا سرگئی لاوروف
- 12, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : خبر رساں ادارے (الجزیرہ) کی کی رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ (سرگئی لاوروف) کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے 2023 میں ہی ہماری پوزیشن واضح کر دی تھی ـ سرگئی نے کہا کہ صدر پیوٹن نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ اگر امریکہ نے اپنے جوہری ہتھیار ٹیسٹ کیے تو روس اس کو اسی انداز میں جواب دے گا ـ اکتوبر کے مہینے میں ہی روس نے جوہری توانائی کے حامل بم کا تجربہ کیا تھا لیکن وہ حقیقی جوہری بم نہیں تھا ـ دو ہفتے قبل ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتظامیہ کو جوہری دھماکوں کی ہدایات پر روس نے تشویش کا اظہار کیا تھا ـ
پچھلے مہینے کے آخر میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ دوسرے ملک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں اسلیے پینٹاگون بھی جوہری ہتھیاروں کے تجربات کرے ـ البتہ بعد میں امریکی وزیر توانائی اور جوہری پروگرام کے چیف نے دو ٹوک کہہ دیا تھا کہ امریکہ جوہری تجربات نہیں کرے گا بلکہ صرف جوہری ہتھیاروں کے اجزاء کے تجربات کرے گا تاکہ ان کے فعال ہونے کا جائزہ لے سکے ـ روس نے آخری مرتبہ 1990 میں ، امریکہ نے 1992اور چین نے 1996 میں جوہری تجربہ کیا تھا ـ اس کے بعد تینوں ملکوں نے "نیوکلیئر ٹیسٹ بین ٹیرٹی" پر دستخط کر دیے تھے البتہ اس کے بعد شمالی کوریا اور بھارت نے جوہری تجربات کیے ہیں ـ

تبصرے