دبئی ہوا کامیاب ، ہوائی ٹیکسی کے تجربے میں
- 13, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں متحدہ عرب امارات ایک قدم اور آگے بڑھ گیا ۔ دبئی نے اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی کامیاب پرواز مکمل کر لی ـ رپورٹس کے مطابق اس اڑنے والی ٹیکسی نے اپنا سفر العین کے درمیان مرغم کے صحرا سے شروع کیا اور کامیابی کے ساتھ المکتوم ایئر پورٹ پر اختتام کیا ـ حکام کے مطابق اڑنے والی یہ الیکٹرک ہوائی ٹیکسی 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے اس میں 4 مسافر بآسانی بیٹھ سکتے ہیں ـ
یہ ٹیکسی مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور یہ دیگر ٹیکسیوں کی طرح شور نہیں کرتی ہے ـ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ٹیکسی کی سروس کا آغاز عوام کیلیے 2026 میں شروع کر دیا جائے گا اور شہری علاقوں میں مزید تجرباتی پروازیں جاری رکھی جائیں گی ـ "اسکائی پورٹس کمپنی" نے دبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے نزدیک پہلے ایئر ٹیکسی اسٹیشن کے قیام پر کام شروع کر دیا ہے ـ

تبصرے