غزہ کے تباہ شدہ ہسپتال کے ملبے سے 35 لاشیں برآمد

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی منظوری سے نافذ ہونے والے جنگ بندی منصوبے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں ـ غزہ میں اسرائیلی کی تازہ ترین زمینی اور فضائی کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ غزہ کے شہری دفاع کی رپورٹ کے مطابق شہر کے ایک تباہ شدہ ہسپتال کے ملبے کے  نیچے سے 35 لاشیں نکالی گئیں ـ جن کو شناخت نہیں کیا جا سکتا ـ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال درجنوں فلسطینی لاپتہ ہیں ـ

  دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے بھی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوۓ بتایا کہ صیہونی فوج رہائشی آبادیوں ، بڑی بڑی عمارتوں اور ہسپتالوں پر حملے کر رہی ہے ـ حماس کے مطابق اسرائیل خاص طور پر دو منزلہ عمارتوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان ہو سکے ـ غزہ میں جاری دو سالہ اسرائیلی جارحیت میں 69 ہزار 180 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1لاکھ 20 ہزار سے زائد زخمی بھی ہوۓ ہیں ـ

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+