ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا کی سرحد پر گر کر تباہ
- 13, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : خبر رساں ادارے "انادولو" کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے آذر بائیجان اور جارجیا کی سرحد پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں اپنے 20 فوجی جوانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ـ ترک وزارت دفاع نے حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام بھی جاری کردیے ـ وزارت دفاع کے مطابق حادثے میں ایک (لیفٹیننٹ جنرل ، دو میجر اور دو فرسٹ لیفٹیننٹ) بھی ہلاک ہوۓ ـ
یاسر گولر نے اظہار تعزیت کرتے ہوۓ کہا کہ 11 نومبر 2025 کو ہمارے ہیروز آذربائیجان سے واپس آتے ہوۓ "سی ـ 130 ملیٹر کارگو" کے تباہ ہونے سے ہلاک ہوۓ ـ ترک وزارت دفاع نے اپنے اور قومی دفاع کے ارکان کی جانب سے اظہار تعزیت کی اور ہلاک شدگان کیلیے مغفرت کی دعا بھی کی ـ ترکیہ کا طیارہ سی ـ130 جس میں 20 فوجی اہلکار سورا تھے ، گزشتہ شب آذربائیجان سے واپسی پر جارجیا کی سرحد پر گر کر تباہ ہو گیا تھا ـ طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گۓ تھے ـ

تبصرے