چین کا نیا تعمیر کردہ 758 میٹر طویل پل زمین بوس ہو گیا
- 13, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق کچھ ماہ قبل ہی چین کے صوبے (سچوان) میں ٹریفک کیلیے کھولا جانے والا پل زمین بوس ہو گیا ـ 758 میٹر لمبے پل کے اچانک گرنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ـ حکام کا کہنا ہے کہ دو دن قبل ہی پل میں دراڑیں نظر آنا شروع ہو گئی تھیں - انجینئرز کو معائنے کیلیے بھیجا گیا لیکن اس سے قبل ہی پل کا ایک بڑا حصہ زمین بوس ہو گیا ـ پل کے گرتے ہی علاقے کی ٹریفک کو فوری طور پر روک دیا گیا ۔۔ صوبہ سچوان کے حکام نے نزدیکی تمام پلوں کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ مزید کوئی حادثہ پیش نہ آسکے ـ
وسیم حسن

تبصرے