امریکہ نے شوگر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے ویزا اجراء پر پابندی لگا دی

     نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ نے پوری دنیا میں موجود اپنے سفارتخانوں کو نیا حکم جاری کر دیا ـ ایسے تمام افراد جن کے امریکہ میں داخلے یا مستقل رہائش کے بعد سرکاری وسائل پر انحصار کرنے کا خدشہ ہو ، کو ویزا دینے سے روک دیا گیا ـ محکمہ خارجہ کی جانب سے دوٹوک الفاظ میں "پبلک چارج رول" کے مطابق شوگر کےمریضوں ، موٹے افراد ، کینسر اور دل کے مریضوں کو  ویزے کے اجراء سے روک دیا گیا ـ حکام کا کہنا ہے  کہ امریکہ میں ان بیماریوں کا علاج بہت مہنگا ہے اس لیے یہ افراد حکومت پر بوجھ بن سکتے ہیں ـ

   البتہ اگر درخواست گزار یہ ثابت کرے کہ وہ اپنے علاج کے تمام اخراجات خود اٹھاۓ گا تو اسے ویزا دینے کے  بارے میں غور کیا جا سکتا ہے ـ امریکہ میں 3 کروڑ 80 لاکھ شوگر کے  اور 10 کروڑ موٹاپے کے شکار افراد موجود ہیں اس پالیسی کو حکومت کی پبلک چارج پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جس کے تحت صرف صحت مند اور امیر افراد کو ویزا دینا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+